• news

ملکی تاریخ کا سب سے بڑا سائبر حملہ ہیکرز نجی بنک کے 5 ملین ڈالرز لے اڑے

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان کی تاریخ میں سب سے بڑا سائبر حملہ کرکے ہیکرز نے 5 ملین ڈالرز سے زائد کا نقصان پہنچا دیا۔ سٹیٹ بنک نے ہیکرز حملے کے بعد ہدایات جاری کردیں۔ سٹیٹ بنک نے متعلقہ بنک کو خامی کی نشاندہی کی ہدایت کی ہے۔ پے منٹ کارڈز کی سکیورٹی کی خلاف ورزی پر بھی بنکوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ ہیکرز نجی بنک سے 5 ملین ڈالرز لے اڑے ہیں۔ صارفین کے تحفظ کیلئے بنک نے اپنے کارڈز پر بیرون ملک لین دین پر پابندی لگادی ہے۔
سائبر حملہ

ای پیپر-دی نیشن