ایل این جی کیس‘ سابق وزیراعظم شاہد خاقان کی نیب طلبی کا امکان
اسلام آباد (نامہ نگار) نیب راولپنڈی کی جانب سے قطر سے ایل این جی کی درآمد کرنے کی انکوائری میں رواں ہفتے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو نوٹس بھجوائے جانے کا امکان ہے، شاہد خاقان عباسی کو سابق وزیر پٹرولیم کی حیثیت سے طلب کیا جائے گا جبکہ اس کیس میں وزارت پٹرولیم کے کئی سابق افسروں کو بھی طلبی کے نوٹس جاری کئے جائینگے۔ نیب ذرائع کے مطابق رواں ہفتے قطر سے ایل این جی درآمد کرنے کے معاملے کی انکوائری نیب راولپنڈی کررہا ہے اور کیس سے متعلقہ تمام ریکارڈ اکٹھا کیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی کو سابق وزیر پٹرولیم کی حیثیت سے رواں ہفتے طلبی کا نوٹس جاری کردیا جائے گا جبکہ وزارت پٹرولیم کے کئی سینئر افسروں کو بھی طلب کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ وزیر ریلوے شیخ رشید کی درخواست پر چیئرمین نیب نے ایل این جی درآمد کرنے کی انکوائری کی منظوری دے رکھی ہے۔
نیب طلبی