• news

مدارس اسلام کا قلعہ ہیں‘ نصاب میں تبدیلی کا پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے : اسد قیصر

صوابی (نوائے وقت نیوز) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ مدارس کے نصاب میں تبدیلی کے حوالے سے پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے، خیبر پی کے کے سکولو ں کے نصاب میں ترجمہ قرآن اور عقیدہ ختم نبوت شامل کیا تھا اسے اب پنجاب کے نصاب میں بھی شامل کریں گے۔ صوابی میں پنج پیر میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ اللہ نے خدمت کا موقع دیا کہ اپنے عہدے کو عوام کی خدمت کے لئے استعمال کریں گے۔ خیبر پی کے کے سکولوں میں ترجمہ قرآن نافذ اور نصاب میں عقیدہ ختم نبوت شامل کرایا تھاکرایا اور اب پنجاب کے نصاب میں بھی عقیدہ ختم نبوت اور ترجمہ قرآ ن شامل کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مدارس اسلام کا قلعہ ہیں۔ امن کی آماجگاہ ہیں ، مدارس ہماری اولین ترجیح ہیں، علماءسے پیار اور ان کی عزت کرتے ہیں۔ اسد قیصر نے کہا مدارس کا نصاب تبدیل کرنے کے حوالے سے ڈس انفارمیشن پھیلائی جا رہی ہے جس میں کوئی حقیقت نہیں۔
اسد قیصر

ای پیپر-دی نیشن