آسٹریلیا کو مسلسل تیسری شکست ‘پاکستان کا ٹی 20سیریز میں کلین سویپ
لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان نے آسٹریلیا کو تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں 33رنز سے شکست دے کر سیریز تین صفر سے جیت لی ۔دبئی کے میں کھیلے جارہے سیریز کے آخری میچ میں قومی ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کو ترجیح دی۔ میچ کیلئے قومی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، فخرزمان اور شاہین آفریدی کی جگہ صاحبزادہ فرحان اور عثمان شنواری کو ٹیم میں شامل کیا گیا ۔ بابر اعظم اور صاحبزادہ فرحان نے اننگز کا آغاز کرتے ہوئے 93 رنز کی شراکت داری قائم کی ، انِ فارم بیٹسمین بابر اعظم نے ایک بار پھر شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچری سکور کی، وہ 40 گیندوں پر 50 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 5 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔دوسرا ٹی ٹونٹی کھیلنے والے صاحبزادہ فرحان نے 39 رنز بنائے ۔ شعیب ملک 18 ، آصف علی 4 اور فہیم اشرف صفر پر پویلین لوٹے۔ محمد حفیظ 32 اور عماد وسیم 3 رنز بنا کرناٹ آو¿ٹ رہے۔ پاکستان نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے۔ مچل مارش نے 2،ایڈم زمپا ، شارٹ‘ نیتھن لیون اور اینڈیو ٹائی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔آسٹریلوی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 117رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔ کیری بیس ‘ایرون فنچ ایک ‘کر س لین پندرہ ‘میکڈ رموٹ اکیس ‘گلین میکس ویل چار ‘مچل مارش اکیس ‘شارٹ دس ‘کولٹر نیل صفر‘ اینڈریو ٹائی پانچ اور ایڈم زمپا نو رنز بناکر آﺅٹ ہوئے ۔ شاداب خان نے تین ‘حسن علی نے دو ‘فہیم اشرف ‘محمد حفیظ اور عثمان خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا ۔ شاداب خان کو میچ جبکہ بابر اعظم کو سیریز کا ا بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا ۔ پاکستان کا آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میںیہ پہلا کلین سویپ ہے ۔ سرفراز احمد نے ستمبر 2016ءمیں ٹیم کی کپتانی سنبھالی اور یہ مسلسل دسویں سیریز میں کامیابی ہے ۔
کرکٹ میچ