• news

وزیر اعظم نے قومی اسمبلی و سینٹ اجلاس کے دوران وزرا کے دوروں پر پابندی عائد کر دی

اسلام آباد(اے این این ) وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی و سینیٹ اجلاس کے دوران وزرا کے دوروں پر پابندی عائد کردی۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے قومی اسمبلی و سینیٹ اجلاس کے دوران اراکین کابینہ کے دوروں پر پابندی لگا دی ہے۔ پارلیمنٹ کے اجلاسوں میں شرکت کو یقینی بنانے کے لیے کابینہ کے ارکان وفاقی دارالحکومت میں ہی رہیں گے۔ اجلاسوں کے دوران وزرا بین الاقوامی اور مقامی دورہ بھی نہیں کریں گے۔ پابندی کا اطلاق پیر سے ہونے والے قومی اسمبلی اجلاس سے ہوگا۔
وزیراعظم/ پابندی

ای پیپر-دی نیشن