سری لنکا : سپیکر نے 13 روز بعد معزول وزیراعظم کو بحال کر دیا
کولمبو (اے ایف پی + آن لائن) سری لنکا کے معزول وزیرِاعظم رانیل وکرما سنگھے کو تین روز بعد پارلیمنٹ نے ان کے عہدے پر بحال کر دیا۔ سپیکر کارو جیا سوریا نے آئینی کردار ادا کرتے ہوئے رانیل وکرماسنگھے کی جانب سے اکثریت ثابت کرنے پر انہیں بحال کر دیا۔ سری لنکا کے برطرف وزیراعظم رانیل وکرما سنگھے نے سرکاری رہائش گاہ سے بیدخلی کی کوششوں کی مزاحمت کی ہے اور بحران حل کرنے کے لئے اتحادیوں کا اجلاس بلا لیا جب کہ ان کے ہزاروں حامی رانیل کی رہائش گاہ پر پہرہ دے رہے ہیں دوسری طرف سپیکرنے وکرما سنگھے کے اتحادی وزیر کے دفتر کا صدر میتھری پالا کے حامیوں کی طرف سے گھیراﺅ کرنے پر مذکورہ وزیر کے گارڈز نے فائرنگ کر دی۔ ایک شخص ہلاک،3 زخمی ہو گئے۔ اپوزیشن لیڈر جوارو تھیام نے سپیکر پارلیمنٹ جے سوریا پر زور دیا وہ پارلیمنٹ کا اجلاس بلا لیں۔ ادھر نئے وزیراعظم راجہ پاکسے کے حامیوں نے کہا رانیل کو نکالنے کے لئے عدالتی فیصلے کا انتظار ہے۔
حامی قتل
ایک غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق 26 اکتوبر کو سری لنکا کے صدر متھری پالا سری سینا نے 26 نومبر تک پارلیمنٹ کو معطل کرتے ہوئے وزیرِ اعظم رانیل وکرماسنگھے اور ان کی کابینہ کو برطرف کردیا تھا۔اور انکی جگہ اپنے پرانے حریف اور سابق صدرپرسی مہندرا راجا پکسے کو وزیراعظم مقرر کیا تھا۔
xADVERTISEMENT
Media player poster frame
واضح رہے کہ کہ جس وقت رانیل وکرماسنگھے کو برطرف کیا گیا اس وقت وہ غیر ملکی سرکاری دورے پر تھے تاہم وہ اپنا دورہ مختصر کرکے واپس کولمبو ا?گئے۔معزول وزیرِ اعظم رانیل وکرماسنگھے نے کولمبو پہنچ کر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کیا جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی کارو جیاسوریا سے درخواست کی کہ وہ پارلیمنٹ کا اجلاس بلوائیں اور اس سیاسی بحران کو حل کریں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’پارلیمنٹ میں ان کے پاس اکثریت ہے، اس معاملے کا حل پارلیمنٹ میں ہی نکالا جانا چاہیے۔وزیرِ اعظم رانیل وکرماسنگھےکی درخواست پر اسپیکر اسمبلی کارو جیاسوریا نے اجلاس منعقد کیا جس میں وزیرِاعظم رانیل وکرماسنگھے کی قانونی حیثیت کو قبول کرلیا گیا۔
کارو جیاسوریا نے صدر متھری پالا سری سینا کو خط لکھ کر ا?گاہ کیا کہ رانیل وکرماسنگھے کی درخواست کو قانونی اور ا?ئینی تصور کیا گیا ہے،اور ان کی بطور وزیر اعظم تمام مراعات بحال کی جارہی ہیں۔خط میں واضح کیا گیا کہ جب تک کوئی دوسرا رکنِ پارلیمنٹ اپنی اکثریت ثابت نہیں کر دیتا جب تک وہی وزیرِ اعظم رہیں گے۔
یاد رہے کہ رانیل وکرماسنگھے کی یونائیٹڈ نیشنل پارٹی (یو این پی) کے پاس 2 سو 25 نشتوں کی پارلیمنٹ میں ایک سو 6 نشتیں حاصل ہیں جبکہ سری سینا کی یو پی ایف اے کے پاس 95 نشستیں ہیں۔