مودی کی جاپان آمد پر بھارتی سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ، کشمیر پر جابرانہ قبضے کے خاتمہ کامطالبہ
ٹوکیو (نیٹ نیوز+ این این آئی) جاپان کے شہر ٹوکیو میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی آمد پر بھارتی سفارتخانے کے سامنے احتجاج کیا گیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ جاپانی وزیراعظم کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا معاملہ اٹھائیں۔ احتجاجی مظاہرے میں کشمیری، پاکستانی اور انسانی حقوق کے کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔کشمیر پر جابرانہ قبضے کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی 13 ویں ہند/جاپان سالانہ چوٹی کانفرنس میں شرکت کے لئے جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو پہنچے ہیں۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق ہوائی اڈے پر بھارت میں جاپان کے سفیر کینجی ہراماتسو اور جاپان میں بھارت کے سفیر سوجان آر چنائے نے مودی کا خیر مقدم کیا۔ ہوٹل پہنچنے پر وہاں بڑی تعداد میں موجود بھارتی تارکین وطن نے مودی کا استقبال کیا۔ وزیراعظم کا یہ تیسرا دورہ جاپان ہے۔ مودی کے ہمراہ سرکاری حکام اور تجارت و صنعتی پیشہ کا ایک وفد گیا ہے۔
مظاہرہ