بزرگ شہریوں کو مشکلات سے بچانے کیلئے عدالتوں میں وہیل چیئر فراہم کرنے کا فیصلہ
لاہور(وقائع نگار خصوصی) بزرگ شہریوں کو مشکلات سے بچانے کیلئے لاہور کی مختلف عدالتوں میں وہیل چیئر فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس حوالے سے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد انوار الحق نے باقاعدہ منظوری بھی دیدی ہے۔ ہر ضلعی اور تحصیل عدالت میں بزرگ شہریوں کیلئے وہیل چیئرز دستیاب ہونگی۔
وہیل چیئر