• news

عشرت العباد، پی ایس پی پی رہنما انیس ایڈووکیٹ کی ملاقات، نئی پارٹی کیلئے مشورے

کراچی (نیوز رپورٹر) سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے رہنما انیس احمد ایڈووکیٹ کے مابین دبئی میں خفیہ ملاقات ہوئی جس میں کراچی کی سیاسی اور سماجی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس پی رہنماو¿ں نے ڈاکٹر عشرت العباد سے نئی پارٹی کیلئے صلح مشورے کیے ہیں اور ڈاکٹر عشرت العباد کی قیادت میں مشترکہ لائحہ عمل بنانے پر غور کیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ سندھ کے شہری علاقوں کے بہتری کیلئے نئی پارٹی بنانے پر غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عشرت العباد نے نئی پارٹی بنانے کی ہامی بھرلی ہے تاہم پارٹی کے نام کا نہیں بتایا جارہا جب کہ پی ایس پی کے ایک رہنما نے سابق گورنر سے رابطوں اور نئی پارٹی کے قیام سے متعلق امور کی تصدیق کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انیس ایڈووکیٹ، رضاہارون، ڈاکٹرصغیر، وسیم آفتاب، سلیم تاجک اور شکیل عمر نے الیکشن میں ناکامی پر پارٹی سے راہیں الگ کرلیں ہیں۔دوسری جانب ڈاکٹر عشرت العباد سے پی ایس پی رہنماو¿ں کی ملاقات پر سینیئر وائس چیئرمین انیس ایڈووکیٹ نے ردعمل میں کہا ہے کہ ڈاکٹر عشرت العباد کے ساتھ 35 سال اکٹھے کام کیا ہے اور ان سے اختلافات دور کرنے کیلئے ملاقات کی۔
ڈاکٹرعشرت العباد

ای پیپر-دی نیشن