• news

جھگڑا معاملہ‘ اعظم سواتی کے بیٹے کی درخواست پر مقدمہ درج‘ بچے سمیت 5افراد گرفتار

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) آئی جی اسلام آباد جان محمد کی تبدیلی کے بعد وفاقی وزیراعظم سواتی کے بیٹے کی جھگڑے سے متعلق درخواست پر مقدمہ درج‘ 2خواتین ایک بچے سمیت 5افراد گرفتار۔ مقدمہ تھانہ شہزاد ٹاﺅن میں درج کیا گیا۔ اعظم سواتی کے بیٹے نے درخواست میں کہا ہے کہ ملزمان نے اپنے مویشی ہمارے باغات میں چھوڑ دینے سے منع کرنے پر ملازمین پر کلہاڑیوں اور ڈنڈوں سے حملہ کر دیا۔ گن مین سے کلاشنکوف کے میگزین چھین لیے اور زدوکوب کیا۔ تھانہ شہزاد ٹاﺅن پولیس نے 8سالہ بچے‘ دو خواتین سمیت احسان اللہ اور دیگر کو گرفتار کرلیا۔ دریں اثناءوفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اعظم سواتی نے کہا ہے کہ تھانہ شہزاد ٹاﺅن پولیس نے جن افراد کو گرفتار کیا وہ ہمارے ملازم ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد پولیس کو بارہا فون کرتا رہا انہوں نے فون نہیں سنا۔ پولیس نے بتایا کہ انہوں نے کسی بچے کوگرفتار نہیں کیا ہم نے کسی بچے کے خلاف مقدمہ درج نہیں کرایا۔ حملہ ہوا تو قانون کا دروازہ کھٹکھٹایا، کوئی اثرورسوخ استعمال نہیں کیا۔
اعظم سواتی/بیٹا

ای پیپر-دی نیشن