• news

مال روڈ پر پنجاب سپیکر ہاﺅس میں پراسرار آتشزدگی، لاکھوں مالیت کے سامان کو نقصان

لاہور(نامہ نگار) مال روڈ پر سپیکر ہاو¿س مےں پراسرار آتشزدگی سے لاکھوں روپے مالےت کا نقصان ہو گےا۔ تفصےلات کے مطابق مال روڈ پر سپیکر ہاو¿س پنجاب مےں گزشتہ روز پراسرار طور پر آگ بھڑک اٹھی جس کی زد مےں آ کر لاکھوں روپے مالےت کا نقصان ہو گےا۔ اطلاع ملنے پر امداد ی ٹےمےں موقع پر پہنچ گئےں ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ پنجاب اسمبلی کے افسر حافظ اللہ بخش نے تھانہ رےس کورس مےں کارروائی کے لئے دی گئی درخواست مےں کہا کہ سپیکر ہاو¿س مےں تاحال سابق سپیکر رانا محمد اقبال کی فےملی رہائش پذےر ہے۔ جب آگ لگی، اس وقت سپیکر ہاو¿س مےں سابق سپیکر رانا محمد اقبال کے تےن صاحبزادے رانا محمود اقبال، رانا مجےب اقبال اور رانا شہزاد اقبال بھی موجود تھے۔ آگ سے سپیکر ہاﺅس کو شدید نقصان پہنچا، چھت مےں لےنٹر مےں دراڑےں پر گئےں۔ سپیکر ہاو¿س کی دیواروں کو بھی نقصان پہنچا۔ آتشزدگی سے 12صوفے، 32پردے، 18کرسیاں، 3 بیڈ جل کر تباہ ہو گئے۔
سپیکر ہاﺅس/ آتشزدگی

ای پیپر-دی نیشن