• news

;چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا پہلی بار شام کو فیملی عدالتیں لگانے کا فیصلہ

لاہور (وقائع نگار خصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس انوار الحق نے شام کو بھی عدالتیں لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ فاضل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ 3 نومبرکوبچوں کی عدالتوں کا افتتاح کرینگے۔ مذکورہ عدالتیں دوپہر 2 سے شام 6 بجے تک کھلیں گی۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بارشام کے اوقات میں فیملی عدالتیں لگیں گی۔ فیملی عدالتوں میں شام کوبچوں کے کیسزکی سماعت ہوگی۔ چیف جسٹس انوارالحق کا کہنا ہے کہ بچوں کو مقدمات کے منفی اثرات سے بچانے کیلئے شام کوعدالتیں لگانے کافیصلہ کیا۔ زرائع کے مطابق تجربہ کامیاب ہونے پر شام کی عدالتوں کا دائرہ کار وسیع کیا جا سکتا ہے۔
شام/ عدالتیں

ای پیپر-دی نیشن