• news

عدالتی حکم پر ایف آئی اے نے انورمجیدکے بیٹے نمر مجید کو رہا کر دیا

کراچی (آئی این پی)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) نے گزشتہ روز حراست میں لئے گئے انورمجیدکے بیٹے اور اومنی گروپ کے ڈائریکٹر نمرمجیدکورہاکردیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے نے انور مجیدکے بیٹے اور اومنی گروپ کے ڈائریکٹر نمر مجیدکو رہا کر دیا۔ نمر مجید کو گزشتہ روز سپریم کورٹ رجسٹری سے ایف آئی اے نے گرفتار کیا تھا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق نمر مجید کو عدالتی احکامات پر رہا کیا گیا، ان کو صرف پوچھ گچھ کیلئے حراست میں لیا گیا تھا۔ عدالت نے نمر مجید کو منگل تک پیش ہونے کی مہلت دی ہے۔

نمر/ رہا

ای پیپر-دی نیشن