الیکشن کمشن نے آئندہ ضمنی انتخابات میں انٹرنیٹ ووٹنگ کے استعمال کا فیصلہ کرلیا
اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن نے آئندہ ضمنی انتخابات میں انٹرنیٹ ووٹنگ کے استعمال کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق انٹرنیٹ ووٹنگ کے حوالے سے اہم اجلاس آج ڈی جی آئی ٹی کی زیرصدارت الیکشن کمیشن میں ہوگا، اجلاس میں آئندہ کسی بھی ضمنی انتخاب میں انٹرنیٹ ووٹنگ کے استعمال کا جائزہ لیا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 35 حلقوں کے ضمنی انتخابات میں پہلی بارانٹرنیٹ ووٹنگ کا استعمال کیا گیا تھا۔
انٹرنیٹ ووٹنگ