• news

پاک ترک عوام کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات ہیں: عارف علوی

استنبول + اسلام آباد (این این آئی + نوائے وقت رپورٹ+ سپیشل رپورٹ) صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترک عوام کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات تاریخ پر مبنی ہیں۔استنبول میں ترک میڈیا کو انٹرویو میں صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ تحریک خلافت سے اب تک پاکستان اور ترک عوام کے درمیان تعلقات مثالی ہیں۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے باعث ستر ہزار سے زائد انسانی جانوں اور اربوں ڈالر کا نقصان ہوا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اور ترکی نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے بے پناہ قربانیاں دیں۔ دنیا کو پاکستان اور ترکی کی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے کوششوں کا اعتراف کرناچاہئے۔ صدرمملکت نے کہا کہ ہاو¿سنگ کے شعبے میں ترکی کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ترکی مسلم دنیا کا اہم ترین ملک ہے۔ صدر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان دنیا بھر کے ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات کا خواہشمند ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ افغانستان میں امن قائم ہو۔ علاوہ ازیں جمہوریہ ترکی کے قومی دن اور اس کے قیام کی پچانویں سالگرہ کے موقع پر استنبول کے نئے ہوائی اڈے کا افتتاح ہوا۔ ترک صدر رجب طیب اردگان نے گرینڈ ائیر پورٹ کا افتتاح کیا۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی سمیت پچاس ملکوں کے صدور،وزراء اعظم،وزیر اور اعلی سطح مندوبین شریک ہوئے۔سٹیٹ آف دی آرٹ گرینڈ Grand ائیر پورٹ کی تقریب میں ڈاکٹر عارف علوی انکی اہلیہ مختلف سربراہان مملکت شریک ہوئے۔بلیک سی کے ساحل پرواقع استنبول کے نئے ہوائی اڈے کے پہلے مرحلے سے سالانہ نوے لاکھ مسافر مستفید ہوںگے۔تقریب خطاب میں ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ ہم جب اقتدار میں آئے تو دو عالمی اور مقامی کل 26 ائیر پورٹ تھے آج 56 آئیر پورٹ ہیں اور سٹیٹ آف دی آرٹ استنبول ائیر پورٹ عالمی معیار کی سہولیات فراہم کرےگا۔انہوں نے کہا کہ جی ڈی پی میں ترکی کا 17واں نمبر ہے۔رجب طیب اردوان نے صدر ڈاکٹر عارف علوی سمیت تقریب کو اعزاز بخشنے والے راہنماو¿ں کا شکریہ ادا کیا۔تقریب سےترکی کے وزیراعظم اور دوسرے شرکا نے بھی خطاب کیااورمنصوبے کی افادیت سے متعلق آگاہ کیا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے کرغزستان کے صدر سورنبے جین بیکوف نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جاری بیان کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماو¿ں نے باہمی رابطوں اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ دونوں رہنماﺅں نے ،تجارت معیشت سرمایہ کاری ثقافت تعلیم سائنس ٹیکنالوجی دفاع پارلیمانی تبادلوں پر بھی بات چیت کی اور عوامی رابطوں کے فروغ کیلئے شنگھائی تعاون تنظیم کے کردار میں اضافے پر زور دیا۔ صدر عارف علوی اورالبانیہ کے ہم منصب لیامیٹا کی ترکی میں ملاقات ہوئی۔ دونوں رہناﺅں کے درمیان چیمبرآف کامرس اور تجارتی وفود کے تبادلے پر اتفاق ہوا۔ صدر لیامیٹانے کہا کہ البانیہ افغانستان میں امن کے فروغ کے لئے پاکستان کے کردار کو سراہتا ہے۔
صدر عارف علوی

ای پیپر-دی نیشن