• news

منشا بم اور نیب میں کوئی فرق نہیں: حمزہ شہباز

لاہور (خصوصی رپورٹر+ اپنے نامہ نگار سے) مسلم لیگ ن کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہبازشریف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران نیازی نیب کے پیچھے چھپ کر وار کر رہے ہیں، منشا بم اور نیب میں کوئی فرق نہیں، منشا بم غیرقانونی طور پر لوگوں کی اراضی پر قبضہ کرتا ہے جبکہ نیب لوگوں کی آزادی پر قبضہ جمائے ہوئے ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ عمران نیازی اپنی ہر پریس کانفرنس میں کس کو ڈراتے ہیں۔ عمران نیازی کی بہن علیمہ خان کی بھی آف شور کمپنیاں نکل آئی ہیں۔ نیب ان کو کب پکڑے گا۔ کہنے کو تو اس وقت ملک میں جمہوری حکومت قائم ہے لیکن میں اسے جعلی حکومت کہتا ہوں۔ وزیراعظم صاحب آپ کی کابینہ کے لوگوں پر بھی نیب کیسز ہیں۔ عمران خان جعلی وزیراعظم ہیں، ان میں اخلاقی جرات ہے تو ہیلی کاپٹر سکینڈل کا جواب دیں، جب آپ کی باری آئی تو نیب کے پیچھے چھپ رہے ہیں۔
حمزہ شہباز

ای پیپر-دی نیشن