• news

;چیئرمین جوائنٹ چیفس کا دورہ پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس‘ منصوبوں پر بریفنگ

اسلام آباد(صباح نیوز) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے پاکستان ایئر وناٹیکل کمپلیکس کا دورہ کیا۔ جنرل زبیر محمود کی آمد پر چیئرمین پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس نے استقبال کیا۔ جنرل زبیر محمود کو پی اے سی کی فیکٹریز میں جاری منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔چیئرمین جوائنٹس چیفس آف سٹاف کمیٹی نے کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ پی اے سی دفاعی پیداوار میں کلیدی کردار کا حامل ادارہ ہے۔
دورہ

ای پیپر-دی نیشن