• news

نواز شریف آج پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے، شہباز سے ملاقات بھی ہو گی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج دوبارہ ہو گا۔ مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ نواز شریف مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ نواز شریف، شہباز شریف سے ملاقات بھی کریں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اے پی سی پر ن لیگ، پی پی اور ایم ایم اے کا مکمل اتفاق ہے۔ یہ طے کرنا باقی ہے ن لیگ کے وفد میں کون کون شامل ہو گا۔ اپوزیشن حکمت عملی طے کرے گی کہ حکومت سے کیسے نمٹنا ہے۔ موجودہ حکومت نان ایشوز کو ایشوز بنا کر اصل ایشوز کو چھپا رہی ہے۔
نواز، شہباز ملاقات

ای پیپر-دی نیشن