خیبر پی کے اسمبلی ،سپیکر نے وزرائ‘ سیکرٹریز کی غیرحاضری کا سخت نوٹس لے لیا
پشاور(بیورو رپورٹ)خیبر پی کے اسمبلی میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے نامساعد حالات اورانکی مشکلات کے سدباب کیلئے معاملے کو سفارتی سطح پر اٹھانے اوربلاجواز گرفتاریوں کاسلسلہ ختم کرنے، وہاں مقیم پاکستانیوں کو حج پرجانے کی اجازت د ینے، انہیں بلیک لسٹ کرنے اور انخلاء کے مسائل کو حل کرنے سے متعلق قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔ خیبرپی کے اسمبلی میں پی پی کی خاتون رکن نگہت اورکزئی نے قراردادپیش کی ،سپیکر نے وزراء ،سیکرٹریز کی غیر حاضری کا نوٹس لے لیا۔