مبارک ویلیج کے ساحل اور سمندر میں تیل آنے کے معاملہ کی تحقیقات مکمل کر لی گئیں
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) مبارک ویلیج کے ساحل اور سمندر میں تیل آنے کے معاملے کی تحقیقات مکمل کرلی گئیں۔ بلوچستان انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایجنسی اور میری ٹائم کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ساحل پر آنے والا تیل بنکر آئل تھا۔