• news

مانانوالہ: غربت سے تنگ 2 بچوں کے باپ، کاہنہ میں پسند کی شادی نہ ہونے پر نوجوان کی خودکشی

مانانوالہ، کاہنہ (نامہ نگاران) غربت سے تنگ دو بچوں کے باپ نے زہریلی سپرے پی کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ نواحی گاؤں جھلار ساہون واہگہ کا محنت کش مظہر بے روزگار تھا جسکے باعث گھر میں اکثر جھگڑے رہتے تھے۔پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کر دی۔علاوہ ازیں کاہنہ وارڈ نمبر 3 کے 27 سالہ ساجد علی پسند کی شادی کرنا چاہتا تھا لیکن گھر والوں کو یہ رشتہ منظور نہ تھا۔ اس نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں نگل کر خودکشی کرلی۔

ای پیپر-دی نیشن