• news

گوجرانوالہ: جھگڑے پر مسلم لیگ ن کا کونسلر2 بیٹوں سمیت قتل، نعشیں سڑک پر رکھ کر احتجاج

گوجرانوالہ + اوکاڑہ + چارسدہ+ اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگاران+ نمائندہ خصوصی) موٹر سائیکل ٹکرانے کے باعث کونسلر 2بیٹوں سمیت قتل، کونسلر اور اسکے دو بیٹوں کی نعشوں کو ورثاء نے علی پور چوک میں سڑک پر رکھ کر شدید احتجاج کیا، مظاہرین نے ٹائروں کو آگ لگا کر روڈ بھی بلاک کر دی، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جبکہ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات راجکوٹ میں موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرانے پر ہونیوالے جھگڑے کے دوران ملزمان نے اندھادھند فائرنگ کر دی، زد میں آکر لیگی کونسلر شوکت اور اسکا بیٹا علی رضا دم توڑ گیا جبکہ دوسرا بیٹا حسن شد یدزخمی ہو گیا تھا جسے طبی امداد کی فراہمی کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں پر وہ بھی موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد جان کی بازی ہار گیا، جس کے باعث ہنستے بستے گھر میں قیامت برپا ہو گئی، مظاہرین کا الزام تھا کہ ایس ایچ او تھانہ دھلے انکے ساتھ کوئی تعاون نہیں کر رہے، جس پر انہوں نے پولیس کیخلاف شدید نعرے بازی کی، پولیس کی طرف سے انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانے پر مظاہرین منتشر ہو گئے اور روڈ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا۔ بعدازاں تینوں کو آہوں و سسکیوں میں مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔نواحی گائوں میں ایک ہی خاندان کی 4 خواتین کو کلہاڑی کے وار کر کے بیدردی سے قتل کر دیا گیا۔ قتل ہونے والوں میں ماں اور تین بیٹیاں شامل ہیں۔ فریقین میں زمین کا تنازعہ چلا آرہا تھا۔ بتایا گیا کہ مرحوم انور شاہ کی 65سالہ بیوہ اپنی تین بیٹیوں 18سالہ صائمہ، 17سالہ خالدہ اور 10سالہ فاطمہ کے ہمراہ چک نمبر 38ڈی کلاں میں رہائش پذیر تھی۔ مریم بی بی کا اپنے سوتیلے بیٹوں کے ساتھ جائیداد کا تنازعہ چل رہا تھا۔ اس سلسلہ میں ان کے مقامی عدالتوں میں مقدمات بھی زیر سماعت تھے۔ گذشتہ رات نامعلوم ملزموں نے قتل کر دیا۔ تھانہ عمرزئی کے حدود تالاشاہ کورونہ شیر پائو میں جائیداد کے تنازعہ پر بیٹے نے فائرنگ کرکے ا پنی والدہ، بھابی اوربھتیجے سمیت چچازاد بھائی کو قتل کر د یا‘ مقتولین میں نجی ٹی وی چینل کا نمائندہ احسان شیرپائو بھی شامل ہے۔ ملزم آئس نشے کا عادی ہے اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا‘ واقعات کے مطابق امان اللہ ولد سد کریم ساکن شیر پائو نے ر پورٹ درج کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے بھائی احسان اللہ اپنے بچوں کو سکول چھوڑکر آنے کے بعد مو ٹر کار میں گھر واپس آرہے تھے اور ان کے پیچھے میں مو ٹر سا یکل پر آر ہا تھا کہ اس دوران فائر نگ کی آ واز سنی اور جب وہ جائے وقو عہ ان کا بھا ئی احسان اللہ گیا تو ملزم ارشد جمال ولد شیرحبیب نے کلا شنکو ف سے ان کے بھائی احسان اللہ شیر پا ئو جو کہ گاڑی میں موجود تھے پر اندھادھند فائرنگ کی جن سے وہ مو قع پر جاں بحق ہو گیا ان سے کچھ وقت قبل ملزم ارشد جمال نے اپنی والدہ مسماۃ (گلشن) بھابھی رانی زوجہ سجادر اور بھتیجا حیدرولد سجادکو بھی گھر کے اند ر گولی مار کر ہلاک کر د یا تھا‘ انہوںنے وجہ عداوت یہ بتا ئی کہ ملزم ارشد جمال والدہ سے زمین میں اپنے حصہ کا مطالبہ کررہاتھا جو دینے سے انکاری تھی اور ان کا مقتول بھائی احسان اللہ گزشتہ ماہ سے فریقین کے درمیان راضی نامہ کی کو شش کررہاتھا۔ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا عمر زئی پو یس نے رپو ر ٹ درج کر کے تفشیش شروع کی۔ سابق صدر زرداری نے صحافی احسان شیرپائو کے قتل کی مذمت کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن