• news

حضرت امام حسینؓ، رفقاء کا چہلم عقیدت و احترام سے منایا گیا

لاہور (خصوصی نامہ نگار )نواسہ رسولؐ حضرت امام حسین ؓ اور ان کے رفقاء کا چہلم ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام کی ساتھ منایا گیا۔ صوبائی دارالحکومت میں چہلم کے سلسلے میں تعزیہ کا مرکزی اور ایک صدی سے زائد قدیم روایتی جلوس قدیم حویلی الف شاہ سے صبح نو بجے برآمد ہوا جو اندرون شہرکے اپنے مقررہ راستوں حویلی الف شاہ سے مسجد وزیرخان، ٹیکسالی بازار سے ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ راستے میںزنجیر اور ماتم زنی کی جاتی رہی ، جگہ جگہ دودھ، چائے اورکھانے پینے کی دیگر اشیاء کی سبیلیں بھی لگائی گئی تھیں اسی طرح دوسرا بڑا جلوس پانڈو سٹریٹ سے نکالا گیا ملک بھر کی امام بارگاہوںمیں مجالس عزا کا انعقاد کیا گیا اور متعدد مقامات پر تعزیہ و تابوت کے جلوس بھی نکالے گئے جبکہ مختلف دینی جماعتوںکی طرف سے شہدائے کربلا کے چہلم کے سلسلے میں سیمینارز اور خصوصی نشستوں کا بھی اہتمام کیاگیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن