بھارت مقبوضہ کشمیر میں فورسز کی تعیناتی ختم کرے، تشدد کرنے والوں کو ریاستی تحفظ حاصل ہے: برطانوی پارلیمانی باڈی
لندن (نوائے وقت رپورٹ) برطانوی پارلیمانی باڈی نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین صورتحال پر رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں پرتشدد کارروائیاں کرنے والوں کو ریاستی تحفظ حاصل ہے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر سے بھارتی فورسز کی تعیناتی فوراً ختم کرے۔ مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر تشویش سے اجتماعی قبروں اور قتل عام کی جامع تحقیقات کرائی جائے۔ کرس لیز نے مطالبہ کیا پیلٹ گنوں کے استعمال پر فوری پابندی لگائی جائے۔ وادی کی جیلوں تک عالمی تفتیش کاروں کو رسائی دی جائے۔