• news

قومی اسمبلی سمیت تمام اداروں کو سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑے ہونا چاہئے: بلاول

لاہور(خبرنگار) بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ آسیہ سے متعلق فیصلے کے بعد قومی اسمبلی سمیت ملک کے تمام اداروں کو سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے، انتہا پسندی ہمارا بڑا مسئلہ ہے، تمام جماعتوں نے مل بیٹھ کر نیشنل ایکشن پلان بنایا تھا، موجودہ حکومت بھی اس عمل نہیں کررہی ہے، ہم سڑکوں سے ملک کو نہیں چلا سکتے، آئین اور قانون کے تحت ہی ملک چل سکتا ہے۔ بدقسمتی سے سابقہ حکومت اور نہ ہی موجودہ حکومت اس نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کر رہی ہے۔ جوڈیشل ایکٹوازم سے متعلق ہماری سوچ ہوسکتی ہے، سپریم کورٹ ہمارا قومی ادارہ ہے، قومی اسمبلی سمیت تمام ادارے سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑے ہونے چاہئے، اس دن کے انتظار میں ہوں جب پورا ملک قانون کے تحت چلے گا، دھمکی سے نہیں۔
بلاول

ای پیپر-دی نیشن