بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ، گولہ باری، نوجوان شہید
چناری(آن لائن)بھارتی فوج کی جانب سے آزاد کشمیر کے ضلع ہٹیاں بالا سے ملحقہ لائن آف کنٹرول کے لیپا سیکٹر میں چھوٹے بڑے ہتھیاروں سے بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجے میں ایک نوجوان شہری شہید ہو گیا جبکہ لوگ گھروں کے اندر محصور ہو کر رہ گئے۔ بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے لیپا سیکٹر کی سول آبادی بجلدار،غئی پورہ اور بٹلیاں پر بدھ کی شام گولہ باری اور فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں اکیس سالہ محمد ہارون ولد عبدالرشید ساکنہ بجلدار شہید ہو گیا۔ آخری اطلاعات کے موصول ہونے تک گولہ باری اور فائرنگ کا سلسلہ جاری تھا۔ پاک فوج نے بھی بھارتی گولہ باری کا منہ توڑ جواب دیا۔ بھارتی گولہ باری کے باعث کنٹرول لائن کے ملحقہ علاقوں کے لوگ گھروں کے اندر بند ہو کر رہ گئے ہیں اور علاقہ مےں شدےد خوف وہراس ہے۔بھارتی فوج کی جانب سے فائر کیے گئے کئی گولے آبادی پر آ گرے۔
بھارتی فائرنگ