ایران میں ائرپورٹ پر تباہ طیارے کے ملبے میں آتشزدگی، 10 افراد زخمی
تہران (سنہوا) امام خمینی انٹرنیشنل ائرپورٹ پر ایک تباہ شدہ جہاز کے ملبے میں آگ بھڑکنے سے 10 افراد زخمی ہو گئے۔ تہران ایمرجنسی کے پبلک ریلیشنز مینجر محمد کرم درآبادی نے بتایا کہ طیارے کا تعلق مہان ائر لائنز سے تھا۔ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور تمام زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔