• news

نئی پابندیوں سے خوفزدہ نہ تیل کی فروخت روکنے کے امریکی عزائم کامیاب ہونے دینگے: ایرانی صدر

تہران (نوائے وقت رپورٹ) ایرانی صدرحسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران امریکہ کی نئی پابندیوں سے خوفزدہ نہیں۔ ہماری عوام نے مشکل وقت دیکھا ہے اگلے کچھ ماہ بھی دیکھ سکتے ہیں۔ حکومت عوام کی مشکلات کم کرنے کی کوشش کرے گی۔ لوگوں کو معلوم ہونا چاہئے کہ ایرانی حکومت امریکی دھمکیوں سے نہیں ڈرتی۔ ایرانی تیل کی فروخت روکنے کیلئے امریکی عزائم کوکامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ ایران پر امریکہ کی نئی پابندیوں کا 4 نومبر کوآغاز ہو رہا ہے۔ انہوں نے یہ بات پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے کہی۔ مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

ای پیپر-دی نیشن