سعودی قونصلیت میں صحافی خشوگی کی نعش کے ٹکڑے کئے گئے: ترک پراسیکیوٹر
استنبول/ جنیوا (اے ایف پی+ صباح نیوز) ترک پراسیکیوٹر عرفان فدان نے کہا کہ صحافی خشوگی جونہی انقرہ میں سعودی قونصلیٹ میں گئے تو انہیں قتل کر کے نعش کے ٹکڑے کر دیئے گئے۔ یہ طے شدہ پلان تھا۔ ادھر صدر اردگان نے کہا کہ قتل کی انکوائری میں رکاوٹیں پیدا کی جا رہی ہیں۔ جرمن چانسلر اور فرانسیسی صدر کو تفصیلات کا علم نہیں، نئی تفصیلات سے آگاہ کر دیا، کسی سعودی کو بچانے کی کوشش ہو رہی ہے۔ ترک حکام کے مطابق ہمیں تحقیقات میں بتایا گیا کہ صحافی کی نعش مقامی صحافی کو دی گئی۔ ادھر سعودی عرب نے 18 ملزموں کے حلف نامے حوالے کر دیئے۔ سوئٹزرلینڈ نے سعودی عرب کو ہتھیاروں کے فاضل پرزہ جات کی فراہمی روکنے کا فیصلہ کیا ہے، اقتصادی معاملات شعبہ کے ترجمان فابیان نے تصدیق کر دی۔