دیامر بھاشا ڈیم سفارشات‘ اٹارنی جنر ل سے 15روز میں جواب طلب
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)سپریم کورٹ میں دیامر بھاشا ڈیم سمینارکی سفارشات پر عمل درآمد کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے لاء اینڈ جسٹس کو سفارشات کی کاپیاں فریقین کو دینے کی ہدایت کی ، عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں، وزارت پانی و بجلی، اٹارنی جنرل سے رپورٹ کی سفارشات پر عمل درآمد سے متعلق 15روز میںجائزہ جواب طلب کرلیا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ضروری نہیں کہ حکومت سپریم کورٹ رپورٹ کی تمام سفارشات پر من و عن عمل درآمد کرے جو ضروری ہوں وہ ٹھیک باقی باقی جن پر اعتراضات یا ابہام ہو اس سے عدالت کو آگاہ کیا جائے ۔