سعودی عرب، امارات نے ہمارے ہتھیار شہریوں کیخلاف استعمال نہیں کئے: فرانس
ریاض (اے پی پی) فرانس کی وزیردفاع نے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے جو ہتھیار فرانس سے حاصل کئے تھے انہیں شہریوں کے خلاف استعمال نہیں کیا گیا۔ انہو ںنے فرانسیسی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ان کا ملک سالوں سے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو اسلحہ فروخت کر رہا ہے۔ میرے علم کے مطابق ان دونوں ملکوں نے حال ہی میں فرانس سے حاصل شدہ ہتھیار شہریوں کے خلاف استعمال نہیں کئے۔ انہوں نے بتایافرانس سعودی عرب کو معمولی پیمانہ پر اسلحہ بیچتا ہے۔ اسلحہ کا کوئی بھی سودا کرتے وقت بین الاقوامی عسکری قانون کی پاسداری کو مدنظر رکھا جاتا ہے۔ فرانس دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شریک اتحادیوں کو اسلحہ فروخت کرتا ہے۔