پنجاب: 2 سیکرٹریز، 7 اسسٹنٹ کمشنرز سمیت 11 افسروں کے تقرر و تبادلے
لاہور (سپیشل رپورٹر) پنجاب حکومت نے دو سیکرٹریوں 7 اسسٹنٹ کمشنرز سمیت 11 افسروں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق زاہد اختر زمان سیکرٹری یوتھ افیئرز، سپورٹس کو تبدیل کرکے سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ تعینات کیا گیا ہے۔ ندیم محبوب تعیناتی کے منتظر تھے کو سیکرٹری یوتھ افیئرز تعینات کیا گیا ہے۔ فیضان احمد عارف سابق اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ کو 26 اکتوبر2018 کو ٹرانسفر کر کے اسسٹنٹ کمشنر عیسیٰ خیل تعینات کرنے کے احکامات منسوخ کر کے انہیں اسسٹنٹ کمشنر جہلم تعینات کیا گیا ہے۔ ظہرہ دستگیر اسسٹنٹ کمشنر یزمان کو ٹرانسفر کر کے ان کی خدمات آئندہ تقرری کے لئے کمشنر لاہور ڈویژن کے سپرد کی گئی ہیں۔ تبریز صادق مری اسسٹنٹ کمشنر بہاولنگر کو ٹرانسفر کر کے ان کی خدمات آئندہ تقرری کے لئے کمشنر لاہور ڈویژن کے سپرد کی گئی ہیں۔ ظہور حسین سب رجسٹرار ملتان صدر کو ٹرانسفر کر کے اسسٹنٹ کمشنر مظفر گڑھ تعینات کیا گیا ہے۔ سید خالد محمود گیلانی اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ کو ٹرانسفر کر کے سب رجسٹرار ملتان صدر تعینات کیا گیا ہے۔ چوہدری محمد عارف سیکشن آفیسر محکمہ اوقاف و مذہبی اْمورکی خدمات لینڈ ایکوزیشن کلکٹر تعینات کرنے کے لئے منیجنگ ڈائریکٹر سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے سپرد کی گئی ہیں۔ حافظ عبد المنان بیگ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر خوشاب کو ٹرانسفر کر کے اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر سرگودھا تعینات کیا گیا ہے اور عبدالغفار اسسٹنٹ کمشنر جتوئی ضلع مظفر گڑھ کو ٹرانسفر کر کے اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چٹھا تعینات کیا گیا ہے۔ شمیم انعام ڈائریکٹر پنجاب سمال انڈسٹری کارپوریشن کو تبدیل کرکے 16 اکتوبرکو ریٹائر ہو جائیں گے۔