• news

مظاہرین کی طرف سے بند کئے گئے راستے فوری طور پر کھلوائے جائیں‘ چیف کمشنر

اسلام آباد (وقائع نگار) آسیہ مسیح کیس کے فیصلے کے بعد ملک بھر کی طرح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی امن امان کے حوالے سے انتظامیہ کی رات گئے اجلاس ہوا اجلاس چیف کمشنر اسلام آباد جودت ایاز کی زیر صدارت ہوا جس میں قائم مقام انسپکٹرجنرل وقار چوہان ، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد محمد حمزہ شفقات ، ایس ایس پی آپریشنز ، مجسٹریٹس اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ چیف کمشنر اسلام آباد نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ مظاہرین کی جانب سے بند کیے گئے راستوں کو فوری طور پر کھولنے کے لیے قانون کے مطابق کاروائی کریں اور مظاہرین کو مذاکرات کے زریعے منتشر ہونے کی اپیل کریں انہوں نے انتظامیہ کو سختی سے ہدایت کی کہ کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ سرکاری و غیر سرکاری املاک کی حفاظت کو یقینی بنانا ہماری ذمہ داری ہے اور انتظامیہ ان اقدامات کے لیے اپنی ذمہ داریاںانجام دیں چیف کمشنر اسلام آباد قائم مقام آئی جی ، ایف سی اور رینجرز کے دستوں کو بھی شہر کے مختلف ایریاز میں تعینات کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن