• news

آسیہ بی بی کیس کا فیصلہ قابل ستائش‘ ہم سپریم کورٹ کیساتھ کھڑے ہیں‘ مصطفیٰ نواز

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق کے چیئرمین سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے آسیہ بی بی کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کو سراہتے ہوئے اسے ایک سنگ میل قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام تر دھمکیوں اور دبائو کے باوجود سپریم کورٹ نے آسیہ بی بی سے انصاف کیا ہے۔ یقینا یہ فیصلہ قابل ذکر ہے اور ہم سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ ریاست کسی صورت میں اپنی ذمے داریوں سے دستبردار نہ ہو اور نہ ہی انتہاپسند قوتوں کے سامنے گھٹنے ٹیکے۔ انہوں نے کہا کہ آسیہ بی بی کیس ایک بڑی مثال ہے کہ کس طرح انتہاپسند قوتیں اسلام کا غلط استعمال کرتی ہیں۔ اگر ہم پاکستان کو تعصب کی اتھاہ گہرائیوں میں گرنے سے بچانا چاہتے ہیں تو ہمیں مذہب کا غلط استعمال روکنا ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن