ڈرامہ’’سپاہی مقبول حسین ‘‘ آج سے الحمرا میں پیش کیا جائیگا
لاہور(کلچرل رپورٹر)ڈرامہ ــ’’سپاہی مقبول حسین ‘‘ صوبائی وزیر برائے اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان کی خصو صی ہدایت پر یکم تا 7نومبر 7بجے شام الحمراء ہال نمبر 2میں پیش کیا جا رہا ہے۔چیئرمین الحمراء توقیر ناصر کی زیر نگرانی پیش کردہ اس ڈرامہ ہ نگار اصغر ندیم سید نے تحریر کیا ہے جبکہ ہدایتکار عامر نواز اور قیصر جاوید ہیں۔ راشد محمود،پرویز رضا،سرفراز انصاری ، تنویر شاہ ، زوہیب احمد ،تنویر خالد ،ظہیر تاج ، تحسین خان،عذرا آفتاب اور قیصر شہزاد شامل ہیں ،اپنی اداکاری کے جوہر دیکھائے گے۔