پہلا ٹی20 : پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 2رنز سے شکست دیدی
لاہور(نمائندہ سپورٹس)پاکستان نے نیوزی لینڈ کو تین میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں دورنز سے شکست دے کر ایک صفر کی برتر ی حاصل کرلی ۔ متحدہ عرب امارات کے شہر ابوظہبی میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں قومی ٹیم میں اوپنر فخر زمان کی انجری کے باعث میچ نہیں کھیلے۔پاکستان کی طرف سے بابر اعظم اور صاحبزادہ فرحان نے اوپننگ کی،گرین شرٹس کی پہلی وکٹ 8 کے سکور پر گری،بابر اعظم 7 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے،ان کی وکٹ ایڈم ملن نے لی۔دوسرے آئوٹ ہونے والے بیٹسمین اوپنر صاحبزادہ فرحان تھے، جو صرف 1 رنز بناکر میدان چھوڑ گئے،اعجاز پٹیل نے انہیں آئوٹ کیا۔تیسری وکٹ 77 کے سکور پر گری،محمد حفیظ 45 رنز بناکر ایڈم ملن کا دوسرا شکار بن گئے۔ چوتھے آئوٹ ہونے والے بیٹسمین آصف علی تھے، جو 24 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے،انہیں کولن گرینڈہوم نے گلین فلپس کی مدد سے قابو کیا۔کپتان سرفراز احمد 121 کے مجموعی سکور پر 34 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ چھٹی وکٹ 123 رنز پر گری، شعیب ملک 8 رنز بناکر رن آئوٹ ہوگئے۔ساتویں وکٹ پر عماد وسیم 14 اور فہیم اشرف 10 رنز کے ساتھ 25 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کی۔ایڈم ملن نے دو ‘پٹیل ‘گرینڈ ہوم اورسوڈھی نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ۔ قومی ٹیم نے 6وکٹوں کے نقصان پر 148رنز بنائے ۔ نیوزی لینڈ ٹیم 6وکٹوں کے نقصان پر 146رنز بناسکی ۔ پہلی وکٹ کی شراکت میں 50رنز بنے جس کے بعد قومی بائولر ز نے حریف بلے بازوںکو کھل کر کھیلنے کا موقع نہ دیا ۔ کولن منرو 58‘فلپس بارہ ‘کپتان کین ولیم سن گیارہ ‘گرینڈ ہوم چھ ‘کورے اینڈرسن نو ‘سیفرٹ صفر پر آئوٹ ہوئے ۔ روس ٹیلر 42اور ٹم سائوتھی پانچ رنز پر ناٹ آئوٹ رہے ۔ حسن علی نے تین ‘عماد وسیم اور شاداب خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ۔ محمد حفیظ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرامیچ کل دبئی میں کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات نوبجے شروع ہوگا۔