• news

ڈوپ ٹیسٹ میں سزا یافتہ کرکٹر احمد شہزاد سوئی سدرن سے منسلک

لاہور(نمائندہ سپورٹس)ڈوپ ٹیسٹ میں سزا یافتہ کرکٹر احمد شہزاد سوئی سدرن گیس سے منسلک ہوگئے۔ احمد شہزاد کی ڈوپ کیس میں معطلی کی سزا 10 نومبر کو ختم ہوگی۔پاکستان کرکٹ بورڈکی جانب سے احمد شہزاد کو جاری کیے گئے شوکاز نوٹس پر ابھی فیصلہ ہونا باقی ہے لیکن احمد شہزاد ایس ایس جی سی کے ساتھ منسلک ہو گئے ہیں، وہ قائد اعظم ٹرافی سپر ایٹ کے دوسرے مرحلے میں نئی ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔۔

ای پیپر-دی نیشن