• news

اوگرا نے نومبر کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں15 روپے کمی کر دی، نوٹیفکیشن جاری

لاہور+اسلام آباد (نیوز رپورٹر+خصوصی نمائندہ ) اوگرا نے ماہ نومبر 2018 کیلئے ایل پی جی کی قیمت میںکمی کر دی نوٹیفیکیشن جاری۔ جس کے فوراً بعد ملک بھر مےں اےل پی جی کی درآمد مےں اضافہ ہوا اور طلب اور رسد کی وجہ سے ہونے والا شارٹ فال ختم ہو گےا۔ اب ایل پی جی فی کلو 142 کی جگہ 127 روپے فی کلو اور گھریلو سلنڈر 1673کی جگہ 1509اور کمرشل سلنڈر 6478 کی جگہ 5805روپے ملک بھر میں فروخت کی جائے گی ۔اےل پی جی انڈسٹری اےسوسی اےشن پاکستان کے چےئرمےن عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ ایل پی جی کی قیمتوں مےں کمی کا تسلسل حکومت کی بہتر پالےسی اور کامےاب حکمت عملی کا تسلسل ہے۔ سردےوں مےں اےل پی جی کا شارٹ فال نہےں ہو گا اور ملک بھر مےں وافر مقدار مےں گےس سستے داموں غرےب صارفےن کو دستےاب رہے گی۔
ایل پی جی / سستی

ای پیپر-دی نیشن