• news

بھارتی فوج نے دوسرے روز بھی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کی بھارتی سفارت کار کو طلب کر کے احتجاجی مراسلہ

اسلام آباد (آن لائن+ سٹاف رپورٹر) بھارتی فوج نے دوسرے روز بھی لائن آف کنٹرول کے لےپا سےکٹر کی سول آبادی پر دو گھنٹے تک بلا اشتعال فائرنگ کی جس ،لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔ پاک فوج کی بھر پور جوابی کارروائی کے بعد بھارتی گنوں کو سانپ سونگھ گےا۔ بھارتی گولہ باری مےں شہےد ہونے والے نوجوان کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور شہید نوجوان کو آہوں اور سسکےوں مےں آبائی قبرستان مےں سپرد خاک کر دیا گیا ۔ بھارتی فوج نے جمعرات کے روز صبح پانچ بجے سے سات بجے تک سول آبادی پر گنوں کے منہ کھول دےے پاک فوج نے دشمن کی فائرنگ کا موثر جواب دےا جس کے بعد بھارتی گنےں خاموش ہو گئےں اور لوگوں نے سکھ کا سانس لےا۔ اسلام آباد سے سٹاف رپورٹر کے مطابق پاکستان میں متعین بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو گزشتہ روز دفتر خارجہ طلب کر کے اکتیس کتوبر کو بھارتی فورسز کی طرف سے کنٹرول لائن پر جنگ بندی معاہدہ کی خلاف ورزی اور شہریوں پر فائرنگ پر شدید احتجاج کیا گیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق ڈی جی برائے جنوبی ایشیاءڈاکٹر فیصل نے بھارتی سفارت کار کو طلب کر کے احتجاجی مراسلہ انہیں تھمایا۔ بیان میں کہا گیا ہے بھارتی فائرنگ سے اٹھارہ سالہ نوجوان ہاروں عبدالرشید شہید ہو گیا تھا۔ کنٹرول لائن اور ورکنگ باﺅنڈری پر بھارت کی طرف سے شہریوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ بلا تعطل جاری ہے اور اس سال بھارت نے تیئس سو بار جنگ بندی معاہدہ کے خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ کی۔ جس کی وجہ سے چونتیس شہری شہید اور ایک سو پنتیس زخمی ہوئے ۔ انہیں بتایا گیا کہ بھارت کی طرف سے یہ خلاف ورزیاں خطہ کے امن و استحکام کیلئے خطرہ ہیں جن سے تذویراتی غلط اندازے جنم لے سکتے ہیں۔ بھارتی سفارت کار پر زور دیا گیا کہ بھارت معاہدہ جنگ بندی پر اس کی روح کے مطابق عمل کرے اور اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کو ان کا کردار ادا کرنے کی اجازت دے۔
بھارتی فائرنگ

ای پیپر-دی نیشن