بدین: ایف آئی اے‘ جے ٹی آئی کے اومنی گروپ کی تین شوگر ملز پر چھاپے
بدین (نوائے وقت رپورٹ) ایف آئی اے نے تین شوگر ملوں پر چھاپے مارے ذرائع کے مطابق چھاپے کھوسکی شوگر ملز، یاورٹی شوگر ملز تلہار اور انصاری شوگر ملز پر مارے گئے۔ چھاپے منی لانڈرنگ سے متعلق بنائی گئی جے آئی ٹی نے مارے اور شوگر ملوں کے مالی معاملات بینکوں سے لین دین کے ریکارڈ کی چھان بین کی۔ ایف آئی اے کی ٹیم تقریباً 15 افراد پر مشتمل تھی۔ شوگر ملیں اومنی گروپ کی ملکیت بتائی جاتی ہیں۔