• news

;وزیراعظم کی ہمشیرہ علیمہ خانم نے بیرون ملک جائیداد سے متعلق ایف آئی اے کو جواب جمع کرا دیا

اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خانم نے بیرون ملک جائیداد سے متعلق ایف آئی اے کو اپنا جواب جمع کرادیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق علیمہ خانم نے ایف آئی اے لاہور سے رابطہ کیا اور انکوائری افسر کو بتایا کہ انہوں نے دبئی میں اپنے نام جائیداد فروخت کردی۔ علیمہ خانم نے اپنے جواب میں کہا کہ دبئی کی پراپرٹی اپنے ٹیکس گوشواروں میں ظاہر کی تھی، پراپرٹی خریدنے کا ذریعہ آمدن پاکستان واپسی پر (آج) بتادوں گی۔ یاد رہے کہ ایف آئی اے نے 27 اکتوبر کو سیاسی تعلقات رکھنے والے 44 ایسے افراد کی فہرست سپریم کورٹ میں جمع کرائی تھی جن کی متحدہ عرب امارات میں جائیدادیں ہیں۔ ایف آئی اے کی سپریم کورٹ میں پیش کردہ فہرست میں علیمہ خانم کی بے نامی پراپرٹی کا ذکر تھا اور ایف آئی نے سپریم کورٹ کو بتایاتھا کہ علیمہ خانم کو نوٹس بھیجا گیا۔
ہمشیرہ وزیراعظم

ای پیپر-دی نیشن