• news

آئی جی اسلام آباد نے دوبارہ چارج سنبھال لیا


اسلام آباد(آئی این پی )آئی جی اسلام آباد جان محمد نے دوبارہ چارج سنبھال لیا،زارت داخلہ نے آئی جی کو چھٹیاں ختم کر کے ملائیشیا سے فوری طور پر واپس آنے کا کہا تھا۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد جان محمد کورس کے سلسلے میں ملائیشیا گئے تھے۔ وزارت داخلہ نے آئی جی کو چھٹیاں ختم کر کے فوری طور پر واپس آنے کا کہا تھا وہ گزشتہ رات گئے ملائیشیا سے وطن واپس آئے۔ آئی جی جان محمد نے وطن وآپس آتے ہی دوبارہ چارج سنبھال لیا۔
آئی جی اسلام آباد

ای پیپر-دی نیشن