سپیڈو بس کو عام کیا جائے
مکرمی! حکومت پنجاب اور محکمہ ٹرانسپورٹ کے اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ شہریوں کیلئے لاہور میں سستی سواری کے انتظام کئے جائیں کیونکہ لاہور کے شہری سپیڈو بس سروس کی سواری کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ سپیڈو سروس کو لاہور سے باہر ملتان‘ ساہیوال کے روٹ پر چلایا جائے۔ یہاں پر لاہور ٹرانسپورٹ کی بسیں نمبر 5‘ 5B‘ 33 نمبر 33B زیادہ سے زیادہ چلائی جائیں تاکہ لاہور کی عوام سستی سواری سے فائدہ اٹھا سکیں۔ناظم شوکت لاہور)