بھارت نے ویسٹ انڈیز کو پانچواں ون ڈے میچ ہرا کر سیریز تین ایک سے جیت لی
لاہور (سپورٹس ڈیسک) بھارت نے ویسٹ انڈیز کو پانچویں ون ڈے میچ میں شکست دے کر سیریز تین ایک سے جیت لی ۔ ویسٹ انڈین ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 104رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ صرف تین کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل ہوسکے ۔ جیسن ہولڈر نے پچیس اور مارلن سیموئلز نے چوبیس رنز بنائے ۔ رویندرا جدیجہ نے چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ بھارت نے ہدف ایک وکٹ پر پور ا کرلیا ۔ روہت شرما نے ناقابل شکست 63رنز بنائے ۔ تھامس نے واحد وکٹ حاصل کی ۔ جدیجہ کو میچ جبکہ ویرات کوہلی کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔