وزیر اعظم عمران خان پاکستان ‘بھارت کرکٹ بحالی میں کردار ادا کریں : فرخ انجینئر
لاہور(سپورٹس ڈیسک) سابق بھارتی کرکٹر فرخ انجینئر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان اپنا سیاسی اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے پاکستان اور بھارت کے درمیان دو طرفہ سیریز کی بحالی کیلئے کردار ادا کریں ۔ امید ہے پاکستان اور بھارت مذاکرات شروع کریں گے ۔ دونوں ممالک کی ٹیموں کو ایک دوسرے کے ساتھ کھیلنا چاہئے ۔ بد قسمتی سے بھارتی حکومت کرکٹ بورڈ کو کنٹرول کررہی ہے جس کی وجہ سے وہ کھیلنے سے معذرت کر رہا ہے ۔ کرکٹر کی حیثیت سے دونوں ممالک کے درمیان سیریز کو دیکھنا چاہتاہوں ۔ سیاسی رہنمائوں کو قائل کرنا مشکل ہے ۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑی بڑے ٹیلنٹڈ ہیں ‘دونوں کے درمیان کرکٹ نہ ہونا بد قسمتی ہے ۔