• news

;سپریم کورٹ کی راہداریوں میں اعظم سواتی کو دیکھ کر خاتون وکیل کا شعر

اسلام آباد(محمد اعظم گِل) سپریم کورٹ کی راہداریوں میں وفاقی وزیر اعظم سواتی کو اداس واپس جاتے دیکھ کر خاتوں وکیل نے اونچی آواز میں طنزیہ شعر پڑھا ”کیوں ا±داس بیٹھے ہو سردیوں کی شاموں میں۔۔۔ اسطرح تو ہوتا ہے اسطرح کے کاموں میں“جمعہ کے روز وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اعظم سواتی آئی جی اسلام آباد تبادلہ از خود نوٹس کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ سے واپس جارہے تھے تو انہیں دیکھ کر ایک خاتون وکیل شعبیہ اسمٰعیل نے دیکھ کر شعر پڑھا جسے سن کر باقی وکلائ بھی ہنس پڑے اور زور سے قہقہہ لگایا شعر کو سنتے ہی اعظم سواتی نے پیچھے مڑ کر دیکھا اور دائیں ہاتھ میں پکڑی تسبیح کو بائیں ہاتھ میں کیا اور کچھ کہے بغیر چل دیے خاتون وکیل بولی ایک دو پہ 62 ون ایف کا اطلاق ہوگا تو لگ پتہ جائے گا کے کسی مظلوم پہ ظلم کیسے کرتے ہیں اعظم سواتی یہ اپنے وکیل علی ظفر سے 62 ون ایف پہ بات چیت کررہے تھے اور کچھ دیر کے لیے الگ سے انہوں نے اپنے وکیل سے گفتگو بھی کی تھی، جس کے بعد اعظم سواتی قدرے پریشان احاطہ عدالت سے باہر آئے۔
سواتی / خاتون وکیل

ای پیپر-دی نیشن