مولانا سمیع الحق جمعہ کے بعد جلسے کیلئے نکلے سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے واپس آ گئے، گارڈز، ملازمین کے گھر سے غائب ہونے کی تحقیقات شروع
اسلام آباد (آن لائن) مولانا سمیع الحق گزشتہ روز نوشہرہ سے راولپنڈی تشریف لائے تھے اور جمعہ کی نماز کے بعد وہ ایک اور جلسے میں شرکت کیلئے گھر سے نکلے لیکن سڑکیں اور راستے بند ہونے کی وجہ سے وہ واپس گھر چلے گئے اور عصر سے مغرب کے درمیان ان پر چھرے سے نامعلوم افراد نے حملہ کیا۔ مولانا سمیع الحق کے ساتھ تین گارڈ ایک ڈرائیور اور گھریلو ملازم تھا لیکن تحقیقاتی ادارے اس پہلو پر غور کررہے ہیں کہ تینوں گارڈ بشمول ڈرائیور اور ذاتی ملازم کے عین اس وقت گھر سے کیوں غائب ہوگئے جبکہ مولانا سمیع الحق گھر پر اکیلے تھے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مولانا سمیع الحق کے ساتھ موجود پانچوں افراد کا وقوعہ کے وقت گھر سے غائب ہونا ایک اہم کڑی ہے تاہم فی الحال ضروری شواہد اکٹھے کرکے تمام پہلوﺅں سے تفتیش کی جائے گی۔
گھر سے نکلے