بال ٹیمپرنگ بین الاقوامی مسئلہ ہے، جسٹن لینگرکا دعویٰ
لاہور (سپورٹس ڈیسک )آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے کوچ جسٹن لینگر نے دعویٰ کیا ہے کہ بے جان پچز کے باعث بال ٹیمپرنگ ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے تاہم ٹیم میں ان کی موجودگی میں اسی طرح کے کسی واقعے کے امکان کو مسترد کر دیا۔ جسٹسن لینگر نے کہا کہ انہیں آسٹریلوی کھلاڑیوں کی جانب سے کیپ ٹاون ٹیسٹ میں گیند کو خراب کرنے کے لیے میدان میں جان بوجھ کر ریگ مال استعمال کرنے کی رپورٹ پر افسوس ہوا تھا۔ بال ٹیمپرنگ کا یہ مسئلہ لوگوں کے ساتھ بین الاقوامی طور پرموجود ہے۔عالمی طور پر بال ٹیمپرنگ کا مسئلہ مردہ پچز کے باعث موجود ہے جو اپنی برتری کے لیے اکساتا ہے۔ دنیا بھر میں پچز کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے تاکہ گیند اسی طرف جائے جس طرف گیند سوئنگ یا سپن ہولیکن اس نکتے کی نشاندہی میں ہم نے غلطی کی تھی۔جسٹسن لینگر نے وعدہ کیا کہ ان کی موجودگی میں ایسا دوبارہ نہیں ہوگا۔میں وعدہ کرسکتا ہوں کہ یہ دوبارہ نہیں ہوگا کیونکہ ہمیں آسٹریلیا کو قابل فخر بنانا ہے۔