• news

آسٹریلیا کے ایئرپورٹ میں باسکٹ بال کھلاڑی کے سامان سے کتا برآمد

لاہور (سپورٹس ڈیسک )امریکی باسکٹ بال کے کھلاڑی لیمار پیٹرسن کے سامان سے آسٹریلیا کے ایئرپورٹ حکام نے تلاشی کے دوران 'فرنچ بل ڈاگ' برآمد کر لیا۔ 27 سالہ پیٹرسن کو ان کے سامان سے بارڈر حکام کی جانب سے کتا برآمد کیے جانے کے بعد برسبین ایئرپورٹ پر روک دیا گیا۔حکام کا کہنا تھا کہ کتے کو آسٹریلیا کے قوانین کے مطابق تحویل میں لیا گیا ہے اور اس کو امریکہ بدر کردیا جائے گا۔خیال رہے کہ آسٹریلیا میں جانوروں کے حوالے سے سخت قوانین موجود ہیں۔اس سے قبل 2015 میں آسٹریلیا کے انہی قوانین کے تحت مشہور اداکار جونی ڈیپ اور ایمبر ہیرڈ کو بھی کتا، پستول اور دیگر اشیا سمگل کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔امریکی باسکٹ بال کھلاڑی حال ہی میں آسٹریلیا کی ٹیم برسبین بلیٹس سے معاہدے کے بعد یہاں موجود تھے تاہم ائرپورٹ میں انہیں حکام کی تحویل میں پورا دن گزارنا پڑا۔

ای پیپر-دی نیشن