لاہور میں خراب موسم ،قائد اعظم ٹرافی سپر ایٹ مرحلے کے تمام میچز کراچی منتقل کرنے کا اعلان
لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قائد اعظم ٹرافی کے سپر ایٹ مرحلے کے تمام میچز پنجاب سے کراچی منتقل کرنے کا اعلان کر دیا۔ڈومیسٹک کرکٹ کے مقابلے منتقل کرنے کی وجہ پنجاب کا خراب موسم قرار دیا گیا ہے۔ سپر ایٹ مرحلے کا آغاز 7نومبر سے ہوگا، دوسرا راونڈ 13 نومبر سے شروع ہو کر16 نومبر تک جاری رہے گا جبکہ تیسرے مرحلے میں ٹیمیں 19 نومبر سے 22 نومبر تک ایک دوسرے کے خلاف نبرد آزما ہوں گی۔ قائداعظم ٹرافی کا فائنل 4 تا 8 دسمبر تک کھیلا جائے گا۔